مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الزهد— زہد کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكِبْرِ . باب: تکبر کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 17683
وَعَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ فِي جَهَنَّمَ وَادِيًا يُقَالُ لَهُ : هَبْهَبُ ، حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُسْكِنَهُ كُلَّ جَبَّارٍ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ أَزْهَرُ بْنُ سِنَانٍ ، وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ . ¤ قُلْتُ : وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ كَثِيرَةٌ فِي ذَمِّ الْكِبْرِ فِي كِتَابِ الْإِيمَانِ فِي الْكَبَائِرِ ، وَفِي كِتَابِ الزِّينَةِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوموسیٰ اشعری نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جہنم میں ایک وادی ہے جس کا نام ” ہبہب “ ہے ، اللہ تعالیٰ کے ذمہ یہ بات لازم ہے کہ وہ ہر متکبر کو اُس میں ٹھہرائے ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ازہر بن سنان ہے ، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس سے پہلے کتاب الایمان میں ، کبیرہ گناہوں سے متعلق باب میں اور کتاب الزینہ میں تکبر کی مذمت کے بارے میں ، بہت سی احادیث گزر چکی ہیں ۔