حدیث نمبر: 17579
عَنِ الزُّبَيْرِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ أَحَبَّ أَنْ تَسُرَّهُ صَحِيفَتُهُ ; فَلْيُكْثِرْ فِيهَا مِنَ الِاسْتِغْفَارِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص یہ پسند کرتا ہو کہ اسے اس کا صحیفہ خوش کرے ، تو اس شخص کو اس صحیفے میں کثرت کے ساتھ استغفار شامل کرنا چاہیے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔
حدیث نمبر: 17580
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَا مِنْ حَافِظَيْنِ يَرْفَعَانِ إِلَى اللَّهِ مَا حَفِظَا فِي يَوْمٍ ، فَيَرَى اللَّهُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى فِي أَوَّلِ الصَّحِيفَةِ وَفِي آخِرِهَا اسْتِغْفَارًا إِلَّا قَالَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - : قَدْ غَفَرْتُ لِعَبْدِي مَا بَيْنَ طَرَفَيِ الصَّحِيفَةِ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ تَمَّامُ بْنُ نَجِيحٍ ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ ، وَضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” دونوں محافظ فرشتے ایک دن میں جو نوٹ کرتے ہیں ، اسے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش کرتے ہیں ، اگر اللہ تعالیٰ اس صحیفے کے آغاز میں اور اختتام پر استغفار دیکھ لے ، تو اللہ تعالیٰ یہ فرماتا ہے : ” اس صحیفے کے دونوں کناروں کے درمیان میں موجود اُمور کے حوالے سے ، میں نے اپنے بندے کی مغفرت کر دی ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی تمام بن نجیح ہے جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے ، جبکہ امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی تمام بن نجیح ہے جسے یحیی بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے ، جبکہ امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 17581
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ فِي الْيَوْمِ سَبْعِينَ مَرَّةً " . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بے شک ” میں “ ایک دن میں ، اللہ تعالیٰ سے ستر مرتبہ مغفرت طلب کرتا ہوں ۔ “
حدیث نمبر: 17582
وَفِي رِوَايَةٍ : " إِنِّي لَأَتُوبُ " . مَكَانَ : " إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ كُلِّهِ ، وَرَوَى مَعَهُ : " إِنِّي لَأَتُوبُ " أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ ، وَإِسْنَادُ : " إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ " حَسَنٌ ، وَأَحَدُ إِسْنَادَيْ أَبِي يَعْلَى فِي حَدِيثِ : " إِنِّي لَأَتُوبُ إِلَى اللَّهِ " رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
ایک روایت میں : ” میں مغفرت طلب کرتا ہوں “ کی جگہ ” میں توبہ کرتا ہوں“ کے الفاظ ہیں ۔ یہ تمام روایات امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہیں ، ان کے ساتھ امام ابویعلیٰ اور امام بزار نے بھی انہیں نقل کیا اور ” میں مغفرت طلب کرتا ہوں “ کے الفاظ والی روایت کی سند حسن ہے ، اور ” میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں“ کے الفاظ والی روایت میں امام أحمد اور امام ابویعلیٰ کی دو استاد کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 17583
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ سَبْعِينَ مَرَّةً " . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میں ستر مرتبہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں ، اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں ۔ “
حدیث نمبر: 17584
وَفِي رِوَايَةٍ : " أَكْثَرَ مِنْ سَبْعِينَ مَرَّةً " . ¤
محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” ستر مرتبہ سے زیادہ ۔ “
حدیث نمبر: 17585
وَفِي رِوَايَةٍ : " مِائَةَ مَرَّةٍ " . رَوَاهَا كُلَّهَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَأَسَانِيدُهَا حَسَنَةٌ . ¤
محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” 100 مرتبہ ۔ “ یہ تمام روایات امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہیں اور ان کی سند حسن ہے ۔
حدیث نمبر: 17586
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ : أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي امْرُؤٌ ذَرِبُ اللِّسَانِ ، وَأَكْثَرُ ذَلِكَ عَلَى أَهْلِي ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَيْنَ أَنْتَ مِنَ الِاسْتِغْفَارِ ؟ ! إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ مِائَةَ مَرَّةٍ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ سُلَيْمٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں ایک بدزبان شخص ہوں اور میری زیادہ تر بدزبانی اپنے اہل خانہ کے خلاف ہوتی ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم استغفار کیوں نہیں کرتے ہو ؟ ” میں “ ایک دن اور ایک رات میں ، ایک سو مرتبہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن سلیم ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن سلیم ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 17587
وَعَنْ أَبِي مُوسَى : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ فِي الْيَوْمِ مِائَةَ مَرَّةٍ " . قُلْتُ : رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ غَيْرَ قَوْلِهِ : " مِائَةَ مَرَّةٍ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” میں دن میں ، ایک سو مرتبہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرتا ہوں ، اور اس کی بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں ۔ “
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں :
یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے لفظ ” 100 مرتبہ “ نقل نہیں کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں :
یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے تاہم انہوں نے لفظ ” 100 مرتبہ “ نقل نہیں کیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 17588
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ دَلَهْمٍ : أَنَّ رَجُلًا قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، عَلِّمْنِي عَمَلًا أَدْخُلُ بِهِ الْجَنَّةَ ، قَالَ : " لَا تَغْضَبْ وَلَكَ الْجَنَّةُ " . قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، زِدْنِي . قَالَ : " اسْتَغْفِرِ اللَّهَ فِي الْيَوْمِ سَبْعِينَ مَرَّةً قَبْلَ أَنْ تَغِيبَ الشَّمْسُ ; يَغْفِرِ اللَّهُ لَكَ ذَنْبَ سَبْعِينَ عَامًا " . قَالَ : لَيْسَ لِي سَبْعُونَ عَامًا ، قَالَ : " فَلِأَبِيكَ " . قَالَ : لَيْسَ لِأَبِي سَبْعُونَ عَامًا ، قَالَ : " فَلِأَهْلِ بَيْتِكَ " . قَالَ : لَيْسَ لِأَهْلِ بَيْتِي سَبْعُونَ عَامًا . قَالَ : " فَلِجِيرَانِكَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبدالرحمن بن دلہم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ مجھے کسی ایسے عمل کی تعلیم دیجئے جس کے ذریعے میں جنت میں داخل ہو جاؤں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم غضبناک نہ ہونا ، تمہیں جنت مل جائے گی ، اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! مجھے مزید کچھ بتائیے ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم سورج غروب ہونے سے پہلے دن میں ، ستر مرتبہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرنا ، اللہ تعالیٰ تمہارے 70 سال کے گناہوں کی مغفرت کر دے گا ، اس نے کہا: میرے تو ستر سال کے گناہ نہیں ہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تمہارے باپ کے ( بھی گناہوں کی مغفرت کر دے گا ) اس نے کہا: میرے باپ کے بھی ستر سال کے گناہ نہیں ہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تمہارے گھر والوں کے ( گناہوں کی مغفرت کر دے گا ) اس نے کہا: میرے گھر والے ہی نہیں ہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تو تمہارے پڑوسیوں کے ( گناہوں کی مغفرت کر دے گا ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔