مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التوبة— توبہ کے بارے میں روایات
بَابُ الْإِكْثَارِ مِنَ الِاسْتِغْفَارِ . باب: کثرت کے ساتھ استغفار کرنا
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ دَلَهْمٍ : أَنَّ رَجُلًا قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، عَلِّمْنِي عَمَلًا أَدْخُلُ بِهِ الْجَنَّةَ ، قَالَ : " لَا تَغْضَبْ وَلَكَ الْجَنَّةُ " . قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، زِدْنِي . قَالَ : " اسْتَغْفِرِ اللَّهَ فِي الْيَوْمِ سَبْعِينَ مَرَّةً قَبْلَ أَنْ تَغِيبَ الشَّمْسُ ; يَغْفِرِ اللَّهُ لَكَ ذَنْبَ سَبْعِينَ عَامًا " . قَالَ : لَيْسَ لِي سَبْعُونَ عَامًا ، قَالَ : " فَلِأَبِيكَ " . قَالَ : لَيْسَ لِأَبِي سَبْعُونَ عَامًا ، قَالَ : " فَلِأَهْلِ بَيْتِكَ " . قَالَ : لَيْسَ لِأَهْلِ بَيْتِي سَبْعُونَ عَامًا . قَالَ : " فَلِجِيرَانِكَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤سیدنا عبدالرحمن بن دلہم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک شخص نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ مجھے کسی ایسے عمل کی تعلیم دیجئے جس کے ذریعے میں جنت میں داخل ہو جاؤں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم غضبناک نہ ہونا ، تمہیں جنت مل جائے گی ، اس نے عرض کی : یا رسول اللہ ! مجھے مزید کچھ بتائیے ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم سورج غروب ہونے سے پہلے دن میں ، ستر مرتبہ اللہ تعالیٰ سے مغفرت طلب کرنا ، اللہ تعالیٰ تمہارے 70 سال کے گناہوں کی مغفرت کر دے گا ، اس نے کہا: میرے تو ستر سال کے گناہ نہیں ہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تمہارے باپ کے ( بھی گناہوں کی مغفرت کر دے گا ) اس نے کہا: میرے باپ کے بھی ستر سال کے گناہ نہیں ہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تمہارے گھر والوں کے ( گناہوں کی مغفرت کر دے گا ) اس نے کہا: میرے گھر والے ہی نہیں ہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تو تمہارے پڑوسیوں کے ( گناہوں کی مغفرت کر دے گا ) ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔