حدیث نمبر: 17566
عَنْ أَنَسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَعْمَارُ أُمَّتِي مَا بَيْنَ السِّتِّينَ إِلَى السَّبْعِينَ ، وَأَقَلُّهُمُ الَّذِينَ يَبْلُغُونَ ثَمَانِينَ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ شَيْخُ هُشَيْمٍ لَمْ يُسَمَّ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میری امت کی ( اوسط ) عمریں ، ساٹھ سے ستر سال کے درمیان ہوں گی ، اور ان میں کم ہی لوگ ایسے ہوں گے ، جو اسّی سال تک پہنچیں گے ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ہشیم کا ایک استاد ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ہشیم کا ایک استاد ہے ، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 17567
وَعَنْ حُذَيْفَةَ أَنَّهُ قَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، حَدِّثْنَا عَنْ أَعْمَارِ أُمَّتِكَ ؟ قَالَ : " مَا بَيْنَ الْخَمْسِينَ إِلَى السِّتِّينَ " . قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، فَأَبْنَاءُ السَّبْعِينَ ؟ قَالَ : " قَلَّ مَنْ يَبْلُغُهَا مِنْ أُمَّتِي ، رَحِمَ اللَّهُ أَبْنَاءَ السَّبْعِينَ ، وَرَحِمَ اللَّهُ أَبْنَاءَ الثَّمَانِينَ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ مَطَرٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ اپنی امت کی عمروں کے بارے میں ہمیں بتائیے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وہ 50 سے 60 سال کے درمیان ہوں گی ، لوگوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! ستر سال کی عمر والے ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میری اُمت کا جو فرد اس عمر تک پہنچ جائے ، تو اللہ تعالیٰ ستر سال والوں پر رحم کرے اور اللہ تعالیٰ اسّی سال والوں پر رحم کرے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن مطر ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن مطر ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 17568
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَقَلُّ أُمَّتِي الَّذِينَ يَبْلُغُونَ السَّبْعِينَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، قُلْتُ : لَعَلَّهُ " التِّسْعِينَ " . فَإِنَّ هَذَا مِنَ النُّسْخَةِ الَّتِي كَتَبْتُ مِنْهَا لَمْ تُقَابَلْ . وَاللَّهُ أَعْلَمُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میری امت کے کم ہی لوگ ستر سال تک پہنچیں گے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : شاید روایت میں درست لفظ ” 90 سال “ ہے جو نسخہ ہمارے پاس موجود ہے ، یہ جہاں سے نقل کیا گیا ہے ، اس میں تقابل نہیں کیا گیا ، باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔