مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب التوبة— توبہ کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي أَعْمَارِ هَذِهِ الْأُمَّةِ . باب: اس امت کی عمروں کا بیان
حدیث نمبر: 17568
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَقَلُّ أُمَّتِي الَّذِينَ يَبْلُغُونَ السَّبْعِينَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، قُلْتُ : لَعَلَّهُ " التِّسْعِينَ " . فَإِنَّ هَذَا مِنَ النُّسْخَةِ الَّتِي كَتَبْتُ مِنْهَا لَمْ تُقَابَلْ . وَاللَّهُ أَعْلَمُ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میری امت کے کم ہی لوگ ستر سال تک پہنچیں گے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : شاید روایت میں درست لفظ ” 90 سال “ ہے جو نسخہ ہمارے پاس موجود ہے ، یہ جہاں سے نقل کیا گیا ہے ، اس میں تقابل نہیں کیا گیا ، باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔