حدیث نمبر: 17238
عَنْ أَبِي أَيُّوبَ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا دَعَا بَدَأَ بِنَفْسِهِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب دعا کرتے تھے تو اپنی ذات سے آغاز کرتے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
حدیث نمبر: 17239
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَيُّ الدُّعَاءِ أَفْضَلُ ؟ قَالَ : " دُعَاءُ الْمَرْءِ لِنَفْسِهِ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِإِسْنَادَيْنِ ، وَأَحَدُهُمَا جَيِّدٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! کون سی دعا زیادہ فضیلت رکھتی ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : آدمی کا اپنے لیے دعا کرنا ۔
یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، ان دونوں میں سے ایک عمدہ ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے ، ان دونوں میں سے ایک عمدہ ہے ۔