مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدعية— دعاؤں کے بارے میں روایات
بَابُ دُعَاءِ الْوَلَدِ لِوَالِدِهِ . باب: اولاد کا ، اپنے والد کے لئے دعا کرنا
حدیث نمبر: 17240
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِنَّ اللَّهَ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - لَيَرْفَعُ لِلرَّجُلِ الدَّرَجَةَ فَيَقُولُ : أَنَّى لِي هَذِهِ ؟ ! فَيَقُولُ : بِدُعَاءِ وَلَدِكَ ( لَكَ ) " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَاصِمِ ابْنِ بَهْدَلَةَ ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ . وَلَهُ طُرُقٌ فِي التَّوْبَةِ فِي اسْتِغْفَارِ الْوَلَدِ لِوَالِدِهِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” اللہ تعالیٰ ( قیامت کے دن ) ایک شخص کے سامنے درجہ بلند کرے گا ، وہ شخص کہے گا : یہ مجھے کس وجہ سے مل رہا ہے ؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا : تمہاری اولاد کے ، تمہارے لئے دعا کرنے کی وجہ سے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف عاصم بن بہدلہ کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ حسن الحدیث ہے ، اس روایت کے مختلف طرق کتاب التوبہ میں ، اولاد کے والد کے لیے دعائے مغفرت کرنے سے متعلق باب میں گزر چکے ہیں ۔