حدیث نمبر: 17226
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا تَمَنَّى أَحَدُكُمْ فَلْيَنْظُرْ مَا يَتَمَنَّاهُ ; فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي مَا يُكْتَبُ لَهُ مِنْ أُمْنِيَّتِهِ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَبُو يَعْلَى ، وَإِسْنَادُ أَحْمَدَ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی ایک شخص کوئی آرزو کرے ، تو اسے اس بات کا جائزہ لے لینا چاہیے کہ وہ کیا آرزو کر رہا ہے ؟ کیونکہ وہ یہ نہیں جانتا کہ اس کی آرزوؤں میں سے کیا چیز اس کے نصیب میں نوٹ کی گئی ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام أحمد کی سند کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور امام أحمد کی سند کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔