کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: تم لوگ دعا کرو ، جبکہ تمہیں قبولیت کا یقین ہو
حدیث نمبر: 17203
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الْقُلُوبُ أَوْعِيَةٌ ، وَبَعْضُهَا ( أَوْعَى ) مِنْ بَعْضٍ ، فَإِذَا سَأَلْتُمُ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَيُّهَا النَّاسُ ، فَسَلُوهُ وَأَنْتُمْ مُوقِنُونَ بِالْإِجَابَةِ ; فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَسْتَجِيبُ لِعَبْدٍ دَعَاهُ عَنْ ظَهْرِ قَلْبٍ غَافِلٍ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” دل ، برتن ہوتے ہیں اور ان میں سے بعض ، دوسرے بعض کی بہ نسبت زیادہ بہتر طور پر محفوظ رکھتے ہیں ، اے لوگو ! جب تم اللہ تعالیٰ سے مانگو ، تو اس سے ایسی حالت میں مانگو کہ تم قبولیت کا یقین رکھتے ہو ، بے شک اللہ تعالیٰ ایسے بندے کی دعا قبول نہیں کرتا ، جو غافل دل کے ساتھ دعا کرتا ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدعية / حدیث: 17203
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (6655)»
حدیث نمبر: 17204
وَعَنْ أَنَسٍ : أَنَّهُ حَدَّثَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " قَالَ اللَّهُ تَعَالَى : أَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِي بِي ، وَأَنَا مَعَهُ إِذَا دَعَانِي " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : میں اپنے بارے میں اپنے بندے کے گمان کے مطابق ہوتا ہوں ، اور جب وہ مجھ سے دعا کرتا ہے ، تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدعية / حدیث: 17204
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3232) اخرجه احمد فى المسند (210/3)»
حدیث نمبر: 17205
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " هَذِهِ الْقُلُوبُ أَوْعِيَةٌ ، فَخَيْرُهَا أَوْعَاهَا ; فَإِذَا سَأَلْتُمُ اللَّهَ فَسَلُوهُ وَأَنْتُمْ وَاثِقُونَ بِالْإِجَابَةِ ; فَإِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - لَا يَسْتَجِيبُ دُعَاءَ مَنْ دَعَا عَنْ ظَهْرِ قَلْبٍ غَافِلٍ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ بَشِيرُ بْنُ مَيْمُونٍ الْوَاسِطِيُّ ، وَهُوَ مُجْمَعٌ عَلَى ضَعْفِهِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” یہ دل برتن ہوتے ہیں ، ان میں زیادہ بہتر وہ ہوتا ہے جو زیادہ محفوظ رکھنے والا ہو ، جب تم اللہ تعالیٰ سے مانگو تو اس سے ایسی حالت میں مانگو کہ تم دعا کی قبولیت کا وثوق ( یعنی یقین ) رکھتے ہو ، کیونکہ اللہ تعالیٰ ایسے بندے کی دعا قبول نہیں کرتا جو غافل دل کے ساتھ دعا کرتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی بشیر بن میمون واسطی ہے اور اس کے ضعیف ہونے پر اتفاق ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدعية / حدیث: 17205
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف جداً