کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: دعا کے ذریعے مدد حاصل کرنا
حدیث نمبر: 17197
عَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ : لَمَّا كَانَ يَوْمُ بَدْرٍ قَاتَلْتُ شَيْئًا مِنْ قِتَالٍ ، ثُمَّ جِئْتُ مُسْرِعًا لِأَنْظُرَ مَا فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجِئْتُ فَإِذَا هُوَ سَاجِدٌ يَقُولُ : " يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ ، يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ " . لَا يَزِيدُ عَلَيْهِمَا ، ثُمَّ رَجَعْتُ إِلَى الْقِتَالِ ، ثُمَّ جِئْتُ ، وَهُوَ سَاجِدٌ يَقُولُ ذَلِكَ ، ثُمَّ ذَهَبْتُ إِلَى الْقِتَالِ ثُمَّ رَجَعْتُ ، وَهُوَ يَقُولُ ذَلِكَ ، فَفَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ كَذَلِكَ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : غزوہ بدر کے موقع پر میں نے جنگ میں کچھ حصہ لیا ، پھر میں تیزی سے چلتا ہوا آیا تاکہ اس بات کا جائزہ لوں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کیا کر رہے ہیں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تھے اور یہ پڑھ رہے تھے : یا حی یا قیوم ، یا حی یا قیوم ، آپ اس کے علاوہ مزید کچھ نہیں کہہ رہے تھے ، میں واپس لڑائی کی طرف چلا گیا ، پھر جب میں آیا تو میں نے آپ کو پایا کہ آپ سجدے کی حالت میں تھے اور وہی کلمات پڑھ رہے تھے ، پھر میں لڑائی کی طرف واپس چلا گیا ، جب میں آیا تو آپ یہی پڑھ رہے تھے ، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو فتح نصیب کر دی ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ، امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند روایت اسی طرح نقل کی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدعية / حدیث: 17197
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن۔
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (3133)»
حدیث نمبر: 17198
وَعَنْ عَلِيٍّ أَيْضًا قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الدُّعَاءُ سِلَاحُ الْمُؤْمِنِ ، وَعِمَادُ الدِّينِ ، وَنُورُ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” دعا مؤمن کا ہتھیار ہے اور دین کا ستون ہے اور آسمانوں اور زمین کا نور ہے ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن ابویزید ہے اور وہ متروک ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدعية / حدیث: 17198
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (439)»
حدیث نمبر: 17199
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَلَا أَدُلُّكُمْ عَلَى مَا يُنْجِيكُمْ مِنْ عَدُوِّكُمْ ، وَيَدِرُّ لَكُمْ أَرْزَاقَكُمْ ؟ تَدْعُونَ اللَّهَ فِي لَيْلِكُمْ وَنَهَارِكُمْ ; فَإِنَّ الدُّعَاءَ سِلَاحُ الْمُؤْمِنِ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” کیا میں تمہاری رہنمائی اس چیز کی طرف نہ کروں ؟ جو تمہیں تمہارے دشمن سے نجات دلائے گی ، اور تمہارے رزق میں اضافہ کر دے گی ، تم دن رات اللہ تعالیٰ سے دعا کرو ، کیونکہ دعا مومن کا ہتھیار ہے ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابوحمید ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأدعية / حدیث: 17199
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه أبو يعلى فى المسند (1812)»