کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: اس شخص کا بیان ، جو نیکی کا ارادہ کرتا ہے ، یا اس پر عمل کر لیتا ہے اور نیکیوں ( کے اجر ) کا کئی گنا ہونا
حدیث نمبر: 17186
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ هَمَّ بِحَسَنَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَةً ، فَإِنْ عَمِلَهَا كُتِبَتْ لَهُ عَشْرَ أَمْثَالِهَا إِلَى سَبْعِمِائَةٍ وَسَبْعِ أَمْثَالِهَا ، وَمَنْ هَمَّ بِسَيِّئَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا لَمْ تُكْتَبْ عَلَيْهِ ، فَإِنْ عَمِلَهَا كُتِبَتْ عَلَيْهِ سَيِّئَةً ، أَوْ يَمْحُهَا اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص ایک نیکی کا ارادہ کرے اور اس پر عمل نہ کرے ، تو اس کے لئے ایک نیکی نوٹ کی جاتی ہے اور اگر وہ اس ( یعنی ارادے ) پر عمل کر لے ، تو اس کے لیے اس کی مانند دس گنا سے لے کر سات سو سات گنا تک نیکیاں نوٹ کی جاتی ہیں اور جو شخص ایک برائی کا ارادہ کرتا ہے ، اور اس پر عمل نہیں کرتا ، تو اس چیز کو اس کے خلاف نوٹ نہیں کیا جاتا ، اور اگر وہ اس پر عمل کر لے تو اس کے خلاف ایک برائی نوٹ کی جاتی ہے اور ( بعض اوقات ) اللہ تعالیٰ اسے بھی مٹا دیتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔
حدیث نمبر: 17187
عَنْ أَنَسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ هَمَّ بِحَسَنَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَةً ، فَإِنْ عَمِلَهَا كُتِبَتْ لَهُ عَشْرًا ، وَمَنْ هَمَّ بِسَيِّئَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا لَمْ يُكْتَبْ عَلَيْهِ شَيْءٌ ، فَإِنْ عَمِلَهَا كُتِبَتْ سَيِّئَةً وَاحِدَةً " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص ایک نیکی کا ارادہ کرتا ہے ، اور اس پر عمل نہیں کرتا ، تو اُس کے لئے ایک نیکی نوٹ کر لی جاتی ہے اور اگر وہ اس پر عمل کر لے ، تو اس کے لئے دس نیکیاں نوٹ کی جاتی ہیں ، اور جو شخص ایک برائی کا ارادہ کرے ، اور اس پر عمل نہ کرے ، تو اس کے خلاف کوئی چیز نوٹ نہیں کی جاتی ہے ، اور اگر وہ اس پر عمل کر لے ، تو اُس کے خلاف ایک برائی نوٹ کی جاتی ہے ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔