حدیث نمبر: 17186
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ هَمَّ بِحَسَنَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا كُتِبَتْ لَهُ حَسَنَةً ، فَإِنْ عَمِلَهَا كُتِبَتْ لَهُ عَشْرَ أَمْثَالِهَا إِلَى سَبْعِمِائَةٍ وَسَبْعِ أَمْثَالِهَا ، وَمَنْ هَمَّ بِسَيِّئَةٍ فَلَمْ يَعْمَلْهَا لَمْ تُكْتَبْ عَلَيْهِ ، فَإِنْ عَمِلَهَا كُتِبَتْ عَلَيْهِ سَيِّئَةً ، أَوْ يَمْحُهَا اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص ایک نیکی کا ارادہ کرے اور اس پر عمل نہ کرے ، تو اس کے لئے ایک نیکی نوٹ کی جاتی ہے اور اگر وہ اس ( یعنی ارادے ) پر عمل کر لے ، تو اس کے لیے اس کی مانند دس گنا سے لے کر سات سو سات گنا تک نیکیاں نوٹ کی جاتی ہیں اور جو شخص ایک برائی کا ارادہ کرتا ہے ، اور اس پر عمل نہیں کرتا ، تو اس چیز کو اس کے خلاف نوٹ نہیں کیا جاتا ، اور اگر وہ اس پر عمل کر لے تو اس کے خلاف ایک برائی نوٹ کی جاتی ہے اور ( بعض اوقات ) اللہ تعالیٰ اسے بھی مٹا دیتا ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ” ثقہ “ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 17186
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (502)»