کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: جب آدمی گدھے کے رینکنے ، یا کتے کے بھونکنے کی آواز سنے ، تو پناہ مانگنا
حدیث نمبر: 17184
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَا أَيُّهَا النَّاسُ ، أَقِلُّوا الْخُرُوجَ بَعْدَ هَدْأَةِ الرَّحْلِ ; فَإِنَّ لِلَّهِ تَعَالَى دَوَابَّ يَبُثُّهَا فِي الْأَرْضِ تَفْعَلُ مَا تُؤْمَرُ ، وَإِذَا سَمِعْتُمْ نُهَاقَ الْحَمِيرِ ، أَوْ نُبَاحَ الْكَلْبِ ; فَاسْتَعِيذُوا بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ ; فَإِنَّهَا تَرَى مَا لَا تَرَوْنَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اے لوگو ! شام ہو جانے کے بعد کم باہر نکلا کرو ، کیونکہ اللہ تعالیٰ زمین میں جانوروں ( یا حشرات الارض ) کو پھیلا دیتا ہے ، جو ویسا کرتے ہیں ، جن کا انہیں حکم دیا گیا ہو ، اور جب تم گدھے کے رینکنے یا کتے کے بھونکنے کی آواز سنو تو شیطان سے اللہ کی پناہ مانگو ! کیونکہ وہ ( جانور یعنی گدھا یا کتا ) اُس کو دیکھ لیتا ہے ، جسے تم نہیں دیکھتے ہو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ بن یعلیٰ ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 17184
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17185
وَعَنْ صُهَيْبٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِذَا نَهَقَ الْحِمَارُ فَتَعَوَّذُوا بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ طَلْحَةَ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . قُلْتُ : وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْأَدَبِ نَحْوُ هَذَا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جب گدھا رینگتا ہے تو تم مردود شیطان سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگو ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن یحیی بن طلحہ ہے اور وہ متروک ہے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس سے پہلے کتاب الادب میں اس نوعیت کی روایات گزر چکی ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الأذكار / حدیث: 17185
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7312)»