مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأذكار— اذکار کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الِاسْتِعَاذَةِ ، وَهُوَ مَوْضِعُهُ . باب: کس چیز سے پناہ مانگی جائے ؟
حدیث نمبر: 17183
وَعَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ قُدَامَةَ بْنِ مَظْعُونٍ قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ الْأَعْمَيَيْنِ " . قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَمَا الْأَعْمَيَانِ ؟ قَالَ : " السَّيْلُ ، وَالْبَعِيرُ الصَّئُولُ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُثْمَانَ الْحَاطِبِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . قُلْتُ : وَيَأْتِي فِي آخِرِ الْأَدْعِيَةِ بَابٌ فِي الِاسْتِعَاذَةِ ، وَهُوَ مَوْضِعُهُ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ بنت قدامہ بن مظعون رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے تھے : ” اے اللہ ! میں دو اندھی چیزوں کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔ “ عرض کی گئی : یا رسول اللہ ! دو اندھی چیزیں کیا ہیں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : سیلاب اور سرکش اونٹ ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عثمان حاطبی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : دعاؤں سے متعلق کتاب میں ، پناہ مانگنے سے متعلق باب میں ، اس نوعیت کی کچھ احادیث آئیں گئی ، جو اپنے مخصوص مقام پر ہوں گی ۔