کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: حضرت یزید بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16160
عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ : أَنَّ أَبَا بَكْرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - لَمَّا بَعَثَ يَزِيدَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ إِلَى الشَّامِ خَرَجَ يَمْشِي مَعَهُ ، فَقَالَ لَهُ يَزِيدُ : إِمَّا أَنْ تَرْكَبَ وَ إِمَّا أَنْزِلُ ؟ قَالَ : مَا أَنَا بِرَاكِبٍ وَلَا أَنْتَ بِنَازِلٍ ; إِنِّي أَحْتَسِبُ خُطَايَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ ، وَرِجَالُهُ إِلَى يَحْيَى ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
یحیی بن سعید انصاری بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ، جب سیدنا یزید بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کو شام بھیجا ، تو وہ خود ان کے ساتھ پیدل چلتے ہوئے گئے ، سیدنا یزید رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: یا تو آپ سوار ہو جائیں ، یا میں سواری سے نیچے اتر آتا ہوں ، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : نہ تو میں سوار ہوؤں گا ، اور نہ تم نیچے اترو گے ، میں ان قدموں کے حوالے سے ثواب کی امید رکھتا ہوں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے اور یحیی تک اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16160
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (231/22)»
حدیث نمبر: 16161
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ : تُوُفِّيَ يَزِيدُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ بِالشَّامِ سَنَةَ ثَمَانِي عَشْرَةَ ، وَكَانَ اسْتَخْلَفَ مُعَاوِيَةَ ، فَأَقَرَّهُ عُمَرُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤
محمد محی الدین
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں : سیدنا یزید بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کا انتقال 18 ہجری میں ، شام میں ہوا تھا ، انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو اپنا جانشین مقرر کیا تھا ، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں اس عہدے پر برقرار رکھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16161
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ محض
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (231/22)»