مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْوَلِيدِ بْنِ قَيْسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: حضرت ولید بن قیس رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16159
عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ قَيْسٍ قَالَ : كَانَ بِي بَرَصٌ ، فَدَعَا لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَبَرَأْتُ مِنْهُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ حُسَيْنٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ولید بن قیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : مجھے برص ( یعنی پھلبہری کا داغ ) تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے دعا کی تو مجھے شفاء نصیب ہو گئی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک بن حسین ہے اور وہ ضعیف ہے ۔