مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي يَزِيدَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت یزید بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16161
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ : تُوُفِّيَ يَزِيدُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ بِالشَّامِ سَنَةَ ثَمَانِي عَشْرَةَ ، وَكَانَ اسْتَخْلَفَ مُعَاوِيَةَ ، فَأَقَرَّهُ عُمَرُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤محمد محی الدین
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں : سیدنا یزید بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کا انتقال 18 ہجری میں ، شام میں ہوا تھا ، انہوں نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو اپنا جانشین مقرر کیا تھا ، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں اس عہدے پر برقرار رکھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔