کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: حضرت عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
عَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ : ذَهَبَتْ أُمِّي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَسَحَ رَأْسِي ، وَدَعَا لِي بِالرِّزْقِ . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میری والدہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا ، اور میرے لئے رزق کی دعا کی ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔
وَفِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ أَيْضًا : ذَهَبَتْ بِي أُمِّي أَوْ أَبِي . وَرَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ ، وَرِجَالُ أَبِي يَعْلَى وَبَعْضِ أَسَانِيدِ الطَّبَرَانِيِّ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
اُن کی نقل کردہ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : میری والدہ ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) میرے والد مجھے ساتھ لے کر گئے ۔ یہ دونوں روایات امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہیں ، امام ابویعلیٰ کے رجال اور طبرانی کی بعض اسانید کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ : كُنْتُ فِي بَطْنِ الْمَرْأَةِ يَوْمَ بَدْرٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : غزوہ بدر کے موقع پر میں اپنی والدہ کے پیٹ میں تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے ۔
وَعَنْ أَبِي نُعَيْمٍ قَالَ : مَاتَ عَمْرُو بْنُ حُرَيْثٍ فِي سَنَةِ خَمْسٍ وَثَمَانِينَ . . ¤
محمد محی الدین
ابونعیم بیان کرتے ہیں : سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ کا انتقال 85 ہجری میں ہوا تھا ۔
قَالَ أَبُو مُوسَى : وَتُوُفِّيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلِعَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ اثْنَتَا عَشْرَةَ سَنَةً . ¤ قَالَ : وَيُكَنَّى عَمْرُو بْنُ حُرَيْثٍ : أَبَا سَعِيدٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ إِلَى أَبِي نُعَيْمٍ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
ابوموسی بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہوا ، تو اس وقت سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ کی عمر بارہ سال تھی ۔ وہ بیان کرتے ہیں : سیدنا عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ کی کنیت ابوسعید تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابونعیم تک اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابونعیم تک اس کے رجال ثقہ ہیں ۔