مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي عَمْرِو بْنِ ثَعْلَبَةَ الْجُهَنِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت عمرو بن ثعلبہ جہنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16127
عَنْ عَمْرِو بْنِ ثَعْلَبَةَ الْجُهَنِيِّ قَالَ : لَقِيتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالسَّالَّةِ ، فَأَسْلَمْتُ ، فَمَسَحَ رَأْسِي . ¤ قَالَ : فَأَتَتْ عَلَى عَمْرٍو مِائَةُ سَنَةٍ ، وَمَا شَابَ مَوْضِعُ يَدِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ رَأْسِهِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤محمد محی الدین
سیدنا عمرو بن ثعلبہ جہنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ” سالہ “ کے مقام پر میری ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی ، تو میں نے اسلام قبول کر لیا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا ۔ راوی بیان کرتے ہیں : سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کی عمر ایک سو سال ہو چکی تھی اور ان کے سر کے جس حصے پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دست مبارک پھیرا تھا ، وہاں کوئی بال سفید نہیں ہوا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔