حدیث نمبر: 15772
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ فِي تَسْمِيَةِ مِنْ شَهِدَ بَدْرًا مِنَ الْأَنْصَارِ ، ثُمَّ مِنْ بَنِي حَارِثَةَ : مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ بْنِ خَالِدِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ مَجْدَعَةَ بْنِ حَارِثَةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ بْنِ عَمْرِو بْنِ مَالِكِ بْنِ الْأَوْسِ ، وَكَانَ حَلِيفًا فِي بَنِي عَبْدِ الْأَشْهَلِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ إِلَى ابْنِ إِسْحَاقَ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

محمد بن اسحاق نے غزوہ بدر میں شریک ہونے والوں کے ناموں میں ، انصار کی شاخ بنو حارثہ سے تعلق رکھنے والے سیدنا محمد رضی اللہ عنہ بن مسلمہ بن خالد بن عدی بن مجدع بن حارثہ بن حارث بن خزرج بن عمرو بن مالک بن اوس کا ذکر کیا ہے ، یہ بنو عبداشہل کے حلیف تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابن اسحاق تک اس کے رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15772
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن