کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: حضرت عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 15647
قَالَ الزُّهْرِيُّ : حَدَّثَنِي ابْنُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، وَكَانَ مِنْ كُبَرَاءِ بَنِي عَدِيٍّ ، وَكَانَ أَبُوهُ شَهِدَ بَدْرًا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
زہری بیان کرتے ہیں : سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے نے مجھے حدیث بیان کی اور وہ ( صاحبزادے ) بنو عدی کے اکابرین میں سے ایک تھے ، اور اُن کے والد کو غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
حدیث نمبر: 15648
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ : مَنْ نَسَبَهُ إِلَى عِتْرِ بْنِ وَائِلٍ قَالَ : عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ بْنِ كَعَّبِ بْنِ عُمَيْرَةَ بْنِ مَالِكِ بْنِ كِنَانَةَ بْنِ عَامِرِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ رُفَيْدَةَ بْنِ عَدْنَانَ ، وَيُقَالُ : طَاهِرُ بْنُ رَبِيعَةَ مِنْ الْيَمَنِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں : جو لوگ عتر بن وائل کی طرف منسوب ہیں ، اُن میں ایک سیدنا عامر بن ربیعہ بن کعب بن عمیرہ بن مالک بن کنانہ بن عامر بن سعید بن عبداللہ بن حارث بن رفیدہ بن عدنان ہیں ، اور ایک قول کے مطابق طاہر بن ربیعہ ہے ، جن کا تعلق یمن سے ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
حدیث نمبر: 15649
وَعَنْ عُرْوَةَ قَالَ : ابْنُ رَبِيعَةَ مِنْ الْيَمَنِ ، وَيَقُولُ مَنْ نَسَبَهُ إِلَى الْيَمَنِ عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُمَيْرَةَ بْنِ مَالِكِ بْنِ كِنَانَةَ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ مُعَاوِيَةَ بْنِ عَبْسِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عُكَّةَ بْنِ مَذْحِجٍ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
عروہ بیان کرتے ہیں : سیدنا ابن ربیعہ رضی اللہ عنہ کا تعلق یمن سے ہے ، وہ یہ کہتے ہیں : جنہوں نے اُن کی نسبت یمن کی طرف کی ہے ، انہوں نے ان کا نام و نسب یہ بیان کیا ہے : سیدنا عامر بن ربیعہ بن کعب بن عمیرہ بن مالک بن کنانہ بن خزیمہ بن حارث بن معاویہ بن عبس بن زید بن عکہ بن مذحج ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
حدیث نمبر: 15650
وَعَنْ مُصْعَبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الزُّبَيْرِيِّ قَالَ : تُوُفِّيَ عَامِرُ بْنُ رَبِيعَةَ ، سَنَةَ اثْنَتَيْنِ وَثَلَاثِينَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤
محمد محی الدین
مصعب بن عبداللہ زبیری بیان کرتے ہیں : سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کا انتقال 33 ہجری میں ہوا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔