مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
37 - 81 - بَابُ فَضْلِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 15651
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: كَانَ رَبِيعَةُ يُصَلِّي بِاللَّيْلِ حِينَ نَشَبَ النَّاسُ فِي الْفِتْنَةِ ، فَأُرِيَ فِي الْمَنَامِ فَقِيلَ لَهُ : قُمْ فَسَلِ اللَّهَ أَنْ يُعِيذَكَ مِنَ الْفِتْنَةِ الَّتِي أَعَاذَ مِنْهَا صَالِحَ عِبَادِهِ ، فَقَامَ فَصَلَّى فَاشْتَكَى فَمَا خَرَجَ إِلَّا جِنَازَتُهُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
عبداللہ بن عامر بن ربیعہ بیان کرتے ہیں : جب لوگ فتنے میں مبتلا ہوئے ، تو سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ رات کے وقت نماز پڑھا کرتے تھے ، انہیں خواب میں یہ بات دکھائی گئی کہ اُن سے کہا: گیا : تم اُٹھو اور اللہ تعالیٰ سے یہ دعا مانگو : کہ وہ تمہیں اس فتنے سے محفوظ رکھے ، جس سے اس نے اپنے نیک بندوں کو محفوظ رکھا ہے ، سیدنا عامر رضی اللہ عنہ اُٹھے ، انہوں نے نماز ادا کی ( یعنی یہ دعا مانگی ) پھر وہ بیمار ہو گئے ، یہاں تک کہ اُن کا جنازہ ہی گھر سے باہر آیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔