کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: حضرت عامر بن فہیرہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا بیان
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ : عَامِرُ بْنُ فُهَيْرَةَ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ ، مِنَ الْمُهَاجِرِينَ الْأَوَّلِينَ ، هَاجَرَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبِي بَكْرٍ مِنْ مَكَّةَ إِلَى الْمَدِينَةِ ، وَهُوَ بَدْرِيٌّ ، اسْتُشْهِدَ يَوْمَ بِئْرِ مَعُونَةَ . ¤
محمد محی الدین
امام طبرانی بیان کرتے ہیں : یہ سیدنا عامر بن فہیرہ رضی اللہ عنہ ہیں ، جو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ نسبت ولاء رکھتے ہیں ، یہ ابتداء میں ہجرت کرنے والے مہاجرین میں سے ایک ہیں ، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہمراہ مکہ سے مدینہ کی طرف ہجرت کی تھی ، انہیں غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے اور انہوں نے جنگ ” بئر معونہ “ میں جام شہادت نوش کیا تھا ۔
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ : كَلَّمَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ عَامِرَ بْنَ فُهَيْرَةَ بِشَيْءٍ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَهْلًا يَا طَلْحَةُ ، إِنَّهُ قَدْ شَهِدَ بَدْرًا كَمَا شَهِدْتَهُ ، وَخَيْرُكُمْ خَيْرُكُمْ لِمَوَالِيهِمْ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ ، وَفِيهِ مُصْعَبُ بْنُ مُصْعَبٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عامر بن فہیرہ کو کوئی سخت بات کہہ دی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اے طلحہ ! تم رک جاؤ ! کیونکہ یہ بھی اسی طرح بدر میں شریک ہوا ہے ، جس طرح تم شریک ہوئے ہو اور تم میں بہتر لوگ وہ ہیں ، جو اپنے موالی کے حق میں بہتر ہوں ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن مصعب ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مصعب بن مصعب ہے اور وہ ضعیف ہے ۔