کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: اُن ( یعنی حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ) کے بھائی حضرت عتبہ رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ : مَا كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ بِأَقْدَمَ هِجْرَةً مِنْ أَخِيهِ عُتْبَةَ ، وَلَكِنَّهُ مَاتَ قَبْلَهُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
زہری بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اپنے بھائی سیدنا عتبہ رضی اللہ عنہ سے پہلے ہجرت نہیں کی تھی ، لیکن اُن کا انتقال اُن سے پہلے ہو گیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے ” مرسل “ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے ” مرسل “ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔
وَعَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ : تُوُفِّيَ عُتْبَةُ بْنُ مَسْعُودٍ فِي زَمَنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
قاسم بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں : سیدنا عتبہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا انتقال ، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے زمانے میں ہوا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔
وَعَنِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : تُوُفِّيَ عُتْبَةُ بْنُ مَسْعُودٍ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَأَرْبَعِينَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ . ¤
محمد محی الدین
لیث بن سعد بیان کرتے ہیں : سیدنا عتبہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا انتقال 44 ہجری میں ہوا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے ۔