مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي أَخِيهِ عُتْبَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: اُن ( یعنی حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ) کے بھائی حضرت عتبہ رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15575
عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ : مَا كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ بِأَقْدَمَ هِجْرَةً مِنْ أَخِيهِ عُتْبَةَ ، وَلَكِنَّهُ مَاتَ قَبْلَهُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
زہری بیان کرتے ہیں : سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اپنے بھائی سیدنا عتبہ رضی اللہ عنہ سے پہلے ہجرت نہیں کی تھی ، لیکن اُن کا انتقال اُن سے پہلے ہو گیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے ” مرسل “ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔