کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: حضرت عقیل بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے بارے میں جوکچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15502
عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِعَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ : " يَا أَبَا يَزِيدَ ، إِنِّي أُحِبُّكَ حُبَّيْنِ : حُبًّا لِقَرَابَتِكَ ، وَحُبًّا لِمَا كُنْتُ أَعْلَمُ مِنْ حُبِّ عَمِّي إِيَّاكَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
ابواسحاق بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عقیل بن ابوطالب رضی اللہ عنہ سے ارشاد فرمایا : ” اے ابویزید ! میں تمہارے ساتھ دو وجہ سے محبت کرتا ہوں ، ایک محبت تم سے رشتہ داری کی وجہ سے ہے ، اور ایک محبت اس وجہ سے ہے ، کیونکہ میں یہ بات جانتا ہوں کہ میرے چچا تم سے محبت کرتے تھے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے ” مرسل “ روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15502
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حدیث
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (191/17)»
حدیث نمبر: 15503
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ : وَقَدْ حَضَرَ فَتْحَ خَيْبَرَ ، وَقَسَمَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ خَيْبَرَ . ¤
محمد محی الدین
امام طبرانی بیان کرتے ہیں : یہ خیبر کی فتح میں شریک ہوئے تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے مال غنیمت میں سے ان کے لیے حصہ مقرر کیا تھا ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15503
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1919/17)»