کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 15359
عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ : مَيْمُونَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ بْنِ حَزْنِ بْنِ بُجَيْرِ بْنِ الْهُزَمِ بْنِ رُؤَيْبَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ هِلَالِ بْنِ عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ ، وَهِيَ الَّتِي وَهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
زہری بیان کرتے ہیں : یہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بنت حارث بن حزن بن بجیر بن ہزم بن رؤیبہ بن عبداللہ بن ہلال بن عامر بن صعصہ ہیں ، یہ وہ خاتون ہیں جنہوں نے اپنا آپ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہبہ کیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15359
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15360
وَعَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ : كُنْتُ فِي بَعْثٍ مَرَّةً ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " اذْهَبْ فَأْتِنِي بِمَيْمُونَةَ " . فَقُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي فِي الْبَعْثِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَلَيْسَ تُحِبُّ مَا أُحِبُّ ؟ " . فَقُلْتُ : بَلَى . قَالَ : " فَاذْهَبْ فَأْتِنِي بِهَا " . فَذَهَبْتُ فَجِئْتُهُ بِهَا . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي رَافِعٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں ایک مہم میں تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم جاؤ اور میمونہ کو میرے پاس لے آؤ ، میں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں ایک مہم میں جانا چاہتا ہوں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا تمہیں یہ بات پسند نہیں ہے جو مجھے پسند ہو ، میں نے کہا: جی ہاں ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تو پھر تم جاؤ اور اسے لے آؤ ، میں گیا اور انہیں لے آیا ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف حسن بن علی بن ابورافع کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15360
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (3917/6)»
حدیث نمبر: 15361
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ بِسَرِفَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سرف کے مقام پر سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15361
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15362
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ قَالَ : ثَقُلَتْ مَيْمُونَةُ زَوْجُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَكَّةَ ، وَلَيْسَ عِنْدَهَا أَحَدٌ مِنْ بَنِي أَخِيهَا ، فَقَالَتْ : أَخْرِجُونِي مِنْ مَكَّةَ ، فَإِنِّي لَا أَمُوتُ بِهَا ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَخْبَرَنِي أَنِّي لَا أَمُوتُ بِمَكَّةَ . قَالَ : فَحَمَلُوهَا حَتَّى أَتَوْا بِهَا سَرِفَ ، إِلَى الشَّجَرَةِ الَّتِي بَنَى بِهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَحْتَهَا فِي مَوْضِعِ الْقُبَّةِ . قَالَ : فَمَاتَتْ ، فَلَمَّا وَضَعْنَاهَا فِي لَحْدِهَا أَخَذْتُ رِدَائِي ، فَوَضَعْتُهُ تَحْتَ خَدِّهَا فِي اللَّحْدِ ، فَأَخَذَهُ ابْنُ عَبَّاسٍ فَرَمَى بِهِ . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
یزید بن اصم بیان کرتے ہیں : مکہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی طبیعت خراب ہو گئی ، اس وقت ان کے بھتیجوں میں کوئی ان کے پاس موجود نہیں تھا ، تو انہوں نے فرمایا : تم لوگ مجھے مکہ سے باہر لے جاؤ کیونکہ میں یہاں نہیں مرنا چاہتی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ بتایا ہے کہ میں مکہ میں نہیں مروں گی ، راوی کہتے ہیں ، تو وہ لوگ انہیں اٹھا کر سرف کے مقام پر اس درخت کے پاس لے آئے جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کی رخصتی کروائی تھی اور اس درخت کے نیچے خیمے کی جگہ تھی ، راوی کہتے ہیں وہاں ان کا انتقال ہو گیا ، جب ہم نے انہیں لحد میں اتارا تو میں نے اپنی چادر لی اور وہ لحد میں ان کے رخسار کے نیچے رکھ دی تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے وہ چادر لے کر اسے پھینک دیا ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15362
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه أبو يعني فى المسند (7110)»
حدیث نمبر: 15363
وَعَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ قَالَ : رَأَيْتُ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ تَحْلِقُ رَأْسَهَا بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ لِيَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ ، فَقَالَ : أَرَاهَا تَبْتَذِلُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عُقْبَةَ بْنِ وَهْبٍ ، وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین
یزید بن اصم بیان کرتے ہیں : میں نے اُم المؤمنین کو دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد انہوں نے اپنا سر مونڈوا دیا تھا ۔ میں نے یزید بن اصم سے کہا: ( یعنی اس بارے میں دریافت کیا ) تو انہوں نے فرمایا : ان کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ وہ اپنے حلیے کو خراب کرنا چاہتی تھیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف عقبہ بن وہب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15363
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (422/23)»
حدیث نمبر: 15364
وَعَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الْأَخَوَاتُ مُؤْمِنَاتٌ " . - يَعْنِي مَيْمُونَةَ بِنْتَ الْحَارِثِ ، وَأُمَّ الْفَضْلِ بِنْتَ الْحَارِثِ ، وَسَلْمَى امْرَأَةَ حَمْزَةَ ، وَأَسْمَاءَ بِنْتَ عُمَيْسٍ - . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بہنیں مومن ہیں ۔ “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا تھیں اور سیدہ ام فضل بنت حارث رضی اللہ عنہا تھیں اور سیدہ سلمی تھیں ، جو سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں اور سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا تھیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور دوسرے لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15364
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ حسن
تخریج حدیث «اخ الطبراني فى المعجم الكبير (19/24)»
حدیث نمبر: 15365
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ : مَاتَتْ مَيْمُونَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ زَوْجُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَامَ الْحَرَّةِ ، سَنَةَ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کا انتقال حرہ کے سال تریسٹھ ہجری میں ہوا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15365
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح