مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنَاقِبِ أُمِّ حَبِيبَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - باب: نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ اُم حبیبہ رضی اللہ عنہا کے مناقب کا بیان
عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ : تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ أَبِي سُفْيَانَ بْنِ حَرْبِ بْنِ أُمَيَّةَ بْنِ عَبْدِ شَمْسِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ قُصَيِّ بْنِ كِلَابِ بْنِ مُرَّةَ بْنِ كَعْبِ بْنِ لُؤَيِّ بْنِ غَالِبِ بْنِ فِهْرِ بْنِ مَالِكٍ . وَاسْمُ أُمِّ حَبِيبَةَ : رَمَلَةُ . وَأَنْكَحَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رُقَيَّةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - مِنْ أَجْلِ أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ أُمُّهَا صَفِيَّةُ بِنْتُ أَبِي الْعَاصِ ، وَصَفِيَّةُ عَمَّةُ عُثْمَانَ أُخْتُ عَفَّانَ لِأَبِيهِ وَأُمِّهِ . وَقَدِمَ بِأُمِّ حَبِيبَةَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شُرَحْبِيلُ بْنُ حَسَنَةَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤زہری بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا بنت ابوسفیان بن حرب بن امیہ بن عبدشمس بن عبدمناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک کے ساتھ شادی کی تھی ، سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کا نام رملہ تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کی شادی سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے کروا دی تھی ، کیونکہ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کی والدہ صفیہ بنت ابوالعاص تھیں اور یہ صفیہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی پھوپھی تھیں اور ( سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے والد ) عفان کی سگی بہن تھیں ۔ سیدنا شرحبیل بن حسنہ رضی اللہ عنہ سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کو لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔