کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ زینب بنت خزیمہ ہلالیہ رضی اللہ عنہا کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 15357
عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ : تَزَوَّجَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - زَيْنَبَ بِنْتَ خُزَيْمَةَ وَهِيَ أُمُّ الْمَسَاكِينِ ، سُمِّيَتْ بِذَلِكَ لِكَثْرَةِ إِطْعَامِهَا الْمَسَاكِينَ ، وَهِيَ مِنْ بَنِي [هِلَالِ بْنِ ]عَامِرِ بْنِ صَعْصَعَةَ ، وَتُوُفِّيَتْ وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَيٌّ [لَمْ تَلْبَثْ مَعَهُ إِلَّا يَسِيرًا] . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
زہری بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کر لی جو ام المساکین ہیں ، انہیں یہ نام اس لئے دیا گیا تھا کہ کیونکہ وہ غریبوں کو کھانا کثرت سے کھلایا کرتی تھیں ، ان کا تعلق بنو ہلال بن عامر بن صعصہ سے تھا ، ان کا انتقال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ہو گیا تھا اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھوڑا ہی عرصہ رہی تھیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حدیث نمبر: 15358
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ : تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - زَيْنَبَ بِنْتَ خُزَيْمَةَ الْهِلَالِيَّةَ أُمَّ الْمَسَاكِينِ ، كَانَتْ قَبْلَهُ عِنْدَ الْحُصَيْنِ - أَوْ عِنْدَ الطُّفَيْلِ بْنِ الْحَارِثِ - مَاتَتْ بِالْمَدِينَةِ ، أَوَّلُ نِسَائِهِ مَوْتًا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ زینب بنت خزیمہ ہلالیہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کر لی ، جو ام المساکین ہیں ، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے حصین ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں ) طفیل بن حارث کے نکاح میں تھیں ، اس خاتون کا انتقال مدینہ منورہ میں ہوا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج میں سب سے پہلے اُنہی کا انتقال ہوا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔