مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنَاقِبِ مَيْمُونَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَضِيَ عَنْهَا باب: نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 15364
وَعَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " الْأَخَوَاتُ مُؤْمِنَاتٌ " . - يَعْنِي مَيْمُونَةَ بِنْتَ الْحَارِثِ ، وَأُمَّ الْفَضْلِ بِنْتَ الْحَارِثِ ، وَسَلْمَى امْرَأَةَ حَمْزَةَ ، وَأَسْمَاءَ بِنْتَ عُمَيْسٍ - . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” بہنیں مومن ہیں ۔ “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد سیدہ میمونہ بنت حارث رضی اللہ عنہا تھیں اور سیدہ ام فضل بنت حارث رضی اللہ عنہا تھیں اور سیدہ سلمی تھیں ، جو سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں اور سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا تھیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور دوسرے لوگوں نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ” صحیح“ کے رجال ہیں ۔