مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنَاقِبِ زَيْنَبَ بِنْتِ خُزَيْمَةَ الْهِلَالِيَّةِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - باب: نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ زینب بنت خزیمہ ہلالیہ رضی اللہ عنہا کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 15358
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ : تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - زَيْنَبَ بِنْتَ خُزَيْمَةَ الْهِلَالِيَّةَ أُمَّ الْمَسَاكِينِ ، كَانَتْ قَبْلَهُ عِنْدَ الْحُصَيْنِ - أَوْ عِنْدَ الطُّفَيْلِ بْنِ الْحَارِثِ - مَاتَتْ بِالْمَدِينَةِ ، أَوَّلُ نِسَائِهِ مَوْتًا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ زینب بنت خزیمہ ہلالیہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کر لی ، جو ام المساکین ہیں ، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے حصین ( راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں ) طفیل بن حارث کے نکاح میں تھیں ، اس خاتون کا انتقال مدینہ منورہ میں ہوا ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج میں سب سے پہلے اُنہی کا انتقال ہوا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔