کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: نبی اکرم ﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے فضائل کا بیان
حدیث نمبر: 15337
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ : أُمُّ سَلَمَةَ ، وَاسْمُهَا : هِنْدُ بِنْتُ أَبِي أُمَيَّةَ حُذَيْفَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ مَخْزُومِ بْنِ يَقَظَةَ بْنِ مُرَّةَ بْنِ كَعْبِ بْنِ لُؤَيِّ بْنِ غَالِبٍ . ¤ حَدَّثَنَا بِهَذِهِ النِّسْبَةِ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثْنَا الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ قَالَ : وَكَانَتْ أُمُّ سَلَمَةَ قَبْلَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ أَبِي سَلَمَةَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْأَسَدِ ، فَوَلَدَتْ لَهُ سَلَمَةَ وَعُمَرَ وَزَيْنَبَ ، ثُمَّ تُوُفِّيَ عَنْهَا ، فَخَلَفَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . ¤
محمد محی الدین
امام طبرانی بیان کرتے ہیں : سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا نام ہند بنت ابوامیہ حذیفہ بن مغیرہ بن عبدالله بن عمر بن مخزوم بن یقظہ بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب ہے ۔ وہ کہتے ہیں : علی بن عبدالعزیز نے زبیر بن بکار کے حوالے سے ہمیں یہ نسب بیان کیا ہے وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سیدنا ابوسلمہ عبداللہ بن عبدالاسد رضی اللہ عنہ کی اہلیہ تھیں ، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے ان کے بچوں سیدنا سلمہ رضی اللہ عنہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا زینب رضی اللہ عنہا کو جنم دیا تھا پھر ان صاحب کا انتقال ہو گیا تو ان کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کر لی ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15337
درجۂ حدیث محدثین: حدیث صحیح
حدیث نمبر: 15338
وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَنَّهُ أَتَاهَا فَلَفَّ رِدَاءَهُ وَوَضَعَهُ عَلَى أُسْكُفَّةِ الْبَابِ ، وَاتَّكَأَ عَلَيْهِ ، وَقَالَ : "هَلْ لَكَ يَا أُمَّ سَلَمَةَ ؟ " . قَالَتْ : إِنِّي امْرَأَةٌ شَدِيدَةُ الْغَيْرَةِ ، وَأَخَافُ أَنْ يَبْدُوَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنِّي مَا يَكْرَهُ . فَانْصَرَفَ ثُمَّ عَادَ ، فَقَالَ : " هَلْ لَكِ يَا أُمَّ سَلَمَةَ ؟ إِنْ كَانَ بِكِ الزِّيَادَةُ فِي صَدَاقِكِ زِدْنَا ؟ " . فَعَادَتْ لِقَوْلِهَا . فَقَالَتْ أُمُّ عَبْدٍ : يَا أُمَّ سَلَمَةَ ، تَدْرِينَ مَا يَتَحَدَّثُ بِهِ نِسَاءُ قُرَيْشٍ ؟ يَقُلْنَ : إِنَّ أُمَّ سَلَمَةَ إِنَّمَا رَدَّتْ مُحَمَّدًا ; لِأَنَّهَا تُرِيدُ شَابًّا مِنْ قُرَيْشٍ أَحْدَثَ مِنْهُ سِنًّا ، وَأَكْثَرَ مِنْهُ مَالًا ! قَالَ : فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَزَوَّجَهَا . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤ قُلْتُ : وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي فَضْلِ أَهْلِ الْبَيْتِ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهَا : " إِنَّكِ عَلَى خَيْرِهِ " . ¤
محمد محی الدین
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتی ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں تشریف لائے ، آپ نے اپنی چادر موڑ کر دروازے کی چوکھٹ پر رکھی اور اس کے ساتھ ٹیک لگا لی اور فرمایا : ام سلمہ ! کیا تمہیں اس میں دلچسپی ہے ، انہوں نے عرض کی : میں ایک ایسی خاتون ہوں جس کے مزاج میں تیزی ہے ، مجھے اندیشہ ہے کہ شاید میں اللہ کے رسول کے سامنے کوئی ایسی حرکت کر دوں گی جو انہیں ناگوار گزرے گی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم واپس چلے گئے ، پھر آپ تشریف لائے ، آپ نے فرمایا : اے اُم سلمہ ! کیا تمہیں اس بات میں دلچسپی ہے ( کہ تم میرے ساتھ شادی کر لو ) اگر تم مہر میں اضافہ چاہو تو ہم مزید دے دیں گے ، سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے اپنی بات دہرا دی ، سیدہ ام عبد رضی اللہ عنہا نے کہا: اے ام سلمہ ! کیا تم جانتی ہو قریش کی خواتین کیا بات چیت کر رہی ہیں وہ یہ کہہ رہی ہیں کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام کو اس لئے قبول نہیں کیا کیونکہ وہ قریش کے کسی نوجوان سے شادی کرنا چاہتی ہیں جو زیادہ کمسن ہو اور جس کے پاس زیادہ مال ہو ۔ راوی کہتے ہیں پھر سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئیں اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ شادی کر لی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : اس سے پہلے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت کے فضائل سے متعلق باب میں یہ بات گزر چکی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا تھا : ” تم اس بھلائی پر ہو ۔ “
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15338
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15339
وَعَنِ الْهَيْثَمِ بْنِ عَدِيٍّ قَالَ : أَوَّلُ مَنْ هَلَكَ مِنْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - زَيْنَبُ بِنْتُ جَحْشٍ ، هَلَكَتْ فِي خِلَافَةِ عُمَرَ ، وَآخِرُ مَنْ هَلَكَتْ أُمُّ سَلَمَةَ زَمَنَ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ سَنَةَ ثِنْتَيْنِ وَسِتِّينَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
ہیثم بن عدی بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج میں سب سے پہلے سیدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا تھا ، ان کا انتقال سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں ہوا تھا اور تمام ازواج میں سب سے آخر میں سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا ، جن کا انتقال یزید بن معاویہ کے عہد حکومت میں باسٹھ ہجری میں ہوا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15339
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح