کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: نبی اکرم ﷺ کی اولاد امجاد کا تذکرہ
حدیث نمبر: 15243
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ خَدِيجَةَ وَلَدَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سِتَّةً : عَبْدَ اللَّهِ ، وَالْقَاسِمَ ، وَزَيْنَبَ ، وَرُقَيَّةَ ، وَأُمَّ كُلْثُومٍ ، وَفَاطِمَةَ ، وَوَلَدَتْ لَهُ مَارِيَةُ الْقِبْطِيَّةُ إِبْرَاهِيمَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَبُو شَيْبَةَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُثْمَانَ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے چھ بچوں کو جنم دیا تھا ۔ سیدنا عبداللہ ، سیدنا قاسم ، سیده زینب ، سیدہ رقیہ ، سیدہ ام کلثوم اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہم ۔ سیده ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صاحبزادے سیدنا ابراہیم رضی اللہ عنہ کو جنم دیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوشیبہ ابراہیم بن عثمان ہے اور وہ متروک ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15243
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1486) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12115)»
حدیث نمبر: 15244
وَعَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ بَكَّارٍ قَالَ : وُلِدَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْقَاسِمُ ، وَهُوَ أَكْبَرُ وَلَدِهِ ، ثُمَّ زَيْنَبُ ، ثُمَّ عَبْدُ اللَّهِ ، وَكَانَ يُقَالُ لَهُ : الطَّيِّبُ ، وَيُقَالُ لَهُ : الطَّاهِرُ ، وُلِدَ بَعْدَ النُّبُوَّةِ ، وَمَاتَ صَغِيرًا ، ثُمَّ أُمُّ كُلْثُومٍ ، ثُمَّ فَاطِمَةُ ، ثُمَّ رُقَيَّةُ . هَكَذَا الْأَوَّلُ فَالْأَوَّلُ . مَاتَ الْقَاسِمُ بِمَكَّةَ ، ثُمَّ عَبْدُ اللَّهِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
زبیر بن بکار بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں سیدنا قاسم رضی اللہ عنہ کی پیدائش ہوئی جو آپ کی اولاد میں سب سے بڑے ہیں ، پھر سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی پیدائش ہوئی پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کی ہوئی جنہیں طیب بھی کہا: جاتا ہے ، اور انہیں طاہر بھی کہا: جاتا ہے ، یہ اعلان نبوت کے بعد پیدا ہوئے تھے اور کمسنی میں انتقال کر گئے تھے ، پھر سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنہا پھر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا اور پھر سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا پیدا ہوئیں ، بچوں کی ترتیب یہی ہے ، سیدنا قاسم رضی اللہ عنہ کا انتقال مکہ میں ہوا تھا پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 15244
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح