کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان ان کی عمر اور ان کے حلیہ کا بیان
حدیث نمبر: 14847
عَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - أَنَّهُ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، مَنْ أَنَا ؟ قَالَ : " سَعْدُ بْنُ مَالِكِ بْنِ أُهَيْبِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ [ بُو زُهْرَةَ ] ، مَنْ قَالَ غَيْرَ ذَلِكَ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَالْبَزَّارُ مُسْنَدًا وَمُرْسَلًا ، وَرِجَالُ الْمُسْنَدِ وُثِّقُوا . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! میں کون ہوں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” سعد بن مالک بن اہیب بن عبد مناف بن زہرہ ، جو شخص اس کے علاوہ کہے گا اُس پر اللہ کی لعنت ہو گی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور امام بزار نے مسند اور مرسل ( دونوں طرح سے ) نقل کی ہے مسند کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور امام بزار نے مسند اور مرسل ( دونوں طرح سے ) نقل کی ہے مسند کے رجال کی توثیق کی گئی ہے ۔
حدیث نمبر: 14848
وَعَنْ مُصْعَبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الزُّبَيْرِيِّ قَالَ : أُمُّ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ : حَمْنَةُ بِنْتُ سُفْيَانَ بْنِ أُمَيَّةَ بْنِ عَبْدِ شَمْسِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ . وَأُمُّهَا : بِنْتُ أَبِي سَرْحِ بْنِ حَبِيبِ بْنِ جُذَيْمَةَ بْنِ نَصْرِ بْنِ مَالِكِ بْنِ حِسْلِ بْنِ لُؤَيِّ بْنِ غَالِبٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤
محمد محی الدین
مصعب بن عبداللہ زبیری بیان کرتے ہیں : سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی والدہ کا نام حمنہ بنت سفیان بن امیہ بن عبدشمس بن عبدمناف تھا اور اس خاتون کی والدہ ابوسرح بن حبیب بن جذیمہ بن نصر بن مالک بن حسل بن لؤی بن غالب کی صاحبزادی تھیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔
حدیث نمبر: 14849
وَعَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ سَعْدٍ قَالَتْ : كَانَ أَبِي رَجُلًا قَصِيرًا ، دَحْدَاحًا ، غَلِيظًا ذَا هَامَةٍ ، شَثْنَ الْأَصَابِعِ ، وَقَدْ شَهِدَ بَدْرًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدہ عائشہ بنت سعد رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میرے والد ایک چھوٹے قد کے شخص تھے وہ بھاری جسم والے بڑے سر والے تھے ۔ ان کی انگلیاں موٹی تھیں انہیں غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 14850
وَعَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : كَانَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ جَعْدَ الشَّعْرِ ، أَشْعَرَ الْجَسَدِ ، طَوِيلًا أَفْطَسَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عِمْرَانَ ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
اسماعیل بن محمد بن سعد بیان کرتے ہیں : سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ گھنگریالے بالوں والے تھے اور ان کے جسم پر بہت بال تھے وہ طویل القامت شخص تھے ، ان کا ناک بیٹھا ہوا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ متروک ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن عمران ہے اور وہ متروک ہے ۔