مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَنَاقِبِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - . باب: حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان ان کی عمر اور ان کے حلیہ کا بیان
حدیث نمبر: 14849
وَعَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ سَعْدٍ قَالَتْ : كَانَ أَبِي رَجُلًا قَصِيرًا ، دَحْدَاحًا ، غَلِيظًا ذَا هَامَةٍ ، شَثْنَ الْأَصَابِعِ ، وَقَدْ شَهِدَ بَدْرًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ الْوَاقِدِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدہ عائشہ بنت سعد رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں : میرے والد ایک چھوٹے قد کے شخص تھے وہ بھاری جسم والے بڑے سر والے تھے ۔ ان کی انگلیاں موٹی تھیں انہیں غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی واقدی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔