کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بہادری کا بیان اور ان کا جھنڈے کو اٹھانا
حدیث نمبر: 14719
عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ : أَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الرَّايَةَ فَهَزَّهَا ، ثُمَّ قَالَ : " مَنْ يَأْخُذُهَا بِحَقِّهَا ؟ " . فَجَاءَ الزُّبَيْرُ ، فَقَالَ : أَنَا ، فَقَالَ : " أَمِطْ " . ثُمَّ قَامَ رَجُلٌ آخَرُ ، فَقَالَ : أَنَا ، فَقَالَ : " أَمِطْ " . ثُمَّ قَامَ آخَرُ ، فَقَالَ : أَنَا ، فَقَالَ : " أَمِطْ " . ¤ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " وَالَّذِي أَكْرَمَ وَجْهَ مُحَمَّدٍ لَأُعْطِيَنَّهَا رَجُلًا لَا يَفِرُّ ، هَاكَ يَا عَلِيُّ " . فَقَبَضَهَا ، ثُمَّ انْطَلَقَ حَتَّى فَتَحَ اللَّهُ عَلَيْهِ فَدَكَ وَخَيْبَرَ ، وَجَاءَ بِعَجْوَتِهَا وَقَدِيدِهَا . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِصْمَةَ ، وَهُوَ ثِقَةٌ يُخْطِئُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جھنڈا پکڑ کر اسے لہرایا اور پھر فرمایا : کون اس کے حق کے ہمراہ اسے لے گا ؟ تو سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے کہا: میں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم پیچھے ہٹ جاؤ ، پھر ایک اور صاحب آئے ، انہوں نے کہا: میں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم پیچھے ہٹ جاؤ ۔ پھر ایک اور صاحب کھڑے ہوئے انہوں نے کہا: میں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم پیچھے ہٹ جاؤ ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس ذات کی قسم ! جس نے محمد کو عزت عطا کی ہے ، میں یہ جھنڈا ایک ایسے شخص کو دوں گا جو فرار نہیں ہو گا ، علی آگے آئے ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے وہ جھنڈا لیا ، پھر وہ گئے ، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے فدک اور خیبر ان کے لئے فتح کر دیا ، تو وہ وہاں کی عجوہ اور قدید کھجوریں لے کے آئے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف عبداللہ بن عصمہ کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے لیکن غلطی کر جاتا ہے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف عبداللہ بن عصمہ کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ ثقہ ہے لیکن غلطی کر جاتا ہے ۔
حدیث نمبر: 14720
وَعَنِ الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَبْعَثُ عَلِيًّا مَبْعَثًا إِلَّا أَعْطَاهُ الرَّايَةَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ ضِرَارُ بْنُ صُرَدَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب بھی سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو کسی مہم پر بھیجا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں جھنڈا عطا کیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ضرار بن صرد ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔
حدیث نمبر: 14721
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : دَفَعَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الرَّايَةَ إِلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، وَهُوَ ابْنُ عِشْرِينَ سَنَةً . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کو جھنڈا اس وقت عطا کیا جب ان کی عمر بیس سال تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس کی سند حسن ہے ۔