کتب حدیث ›
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ابواب
› باب: اس چیز کا بیان ، جہاں تک ان کے مال کا صدقہ پہنچتا ہے
حدیث نمبر: 14711
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ الْقُرَظِيِّ : أَنَّ عَلِيًّا قَالَ : لَقَدْ رَأَيْتُنِي مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَإِنِّي لَأَرْبِطُ الْحَجَرُ عَلَى بَطْنِي مِنَ الْجُوعِ ، وَإِنَّ صَدَقَةَ مَالِي لَتَبْلُغُ أَرْبَعِينَ أَلْفَ دِينَارٍ . ¤
محمد محی الدین
محمد بن کعب قرظی بیان کرتے ہیں : سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : مجھے اپنے بارے میں یہ بات یاد ہے کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا اور میں نے بھوک کی شدت کی وجہ سے اپنے پیٹ پر پتھر باندھا ہوا تھا اور اب میرے مال کی زکوۃ چالیس ہزار دینار تک پہنچتی ہے ۔
حدیث نمبر: 14712
وَفِي رِوَايَةٍ : وَإِنَّ صَدَقَتِي الْيَوْمَ لَأَرْبَعُونَ أَلْفًا . ¤ رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُ الرِّوَايَتَيْنِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ شَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ النَّخَعِيِّ ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ ، وَلَكِنِ اخْتُلِفَ فِي سَمَاعِ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ مِنْ عَلِيٍّ ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ . ¤
محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : آج میری زکوۃ چالیس ہزار تک پہنچتی ہے ۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں ، دونوں روایات کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ، صرف شریک بن عبداللہ نخعی کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ حسن الحدیث ہے ، تاہم محمد بن کعب کے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے سماع کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے ، باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔