مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَا بُشِّرَ بِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - . باب: اس چیز کا بیان ، جس کے حوالے سے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خوشخبری دی گئی
حدیث نمبر: 14710
عَنْ عَلِيٍّ قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ رَجَعْتُ مِنْ جِنَازَةٍ قَوْلًا مَا أُحِبُّ أَنَّ لِي بِهِ الدُّنْيَا جَمِيعًا . ¤ رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ أَبُو حَرِيزٍ وَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَغَيْرُهُ وَضَعَّفَهُ ابْنُ الْمَدِينِي وَغَيْرُهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب میں جنازے سے واپس آیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ایک ایسی بات ارشاد فرمائی کہ مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ اس بات کے عوض میں مجھے ساری دنیا مل جائے ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوحریز ہے ، جسے ابوزرعہ اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے ابن مدینی اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔