حدیث نمبر: 14534
عَنِ النَّزَّالِ بْنِ سَبْرَةَ قَالَ : لَمَّا اسْتُخْلِفَ عُثْمَانُ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ : أَمَّرْنَا خَيْرَ مَنْ بَقِيَ وَلَمْ نَأْلُ . ¤
محمد محی الدین
نزال بن سبرہ بیان کرتے ہیں : جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنایا گیا ، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ہمارے امیر وہ فرد بنے ہیں ، جو باقی رہ جانے والوں میں سب سے بہتر ہیں ، اور ہم نے اس حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں کی ہے ۔
حدیث نمبر: 14535
وَفِي رِوَايَةٍ : مَا أَلَوْنَا عَنْ أَعْلَاهَا ذَا فُوقٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ” ہم نے اس معاملے کی اہمیت کے حوالے سے ، بلند مرتبہ شخصیت کے بارے میں کوئی کوتاہی نہیں کی ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔