مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ أَفْضَلِيَّتِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - . باب: حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی افضلیت کا بیان
حدیث نمبر: 14534
عَنِ النَّزَّالِ بْنِ سَبْرَةَ قَالَ : لَمَّا اسْتُخْلِفَ عُثْمَانُ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ : أَمَّرْنَا خَيْرَ مَنْ بَقِيَ وَلَمْ نَأْلُ . ¤محمد محی الدین
نزال بن سبرہ بیان کرتے ہیں : جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنایا گیا ، تو سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ہمارے امیر وہ فرد بنے ہیں ، جو باقی رہ جانے والوں میں سب سے بہتر ہیں ، اور ہم نے اس حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں کی ہے ۔