حدیث نمبر: 13773
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : أُعْطِيَ يُوسُفُ وَأُمُّهُ ثُلُثَيْ حُسْنِ النَّاسِ ، فِي الْوَجْهِ وَالْبَيَاضِ وَغَيْرِ ذَلِكَ ، فَكَانَتِ الْمَرْأَةُ إِذَا أَتَتْهُ ، غَطَّى وَجْهَهُ مَخَافَةَ أَنْ تُفْتَتَنَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ .
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ” سیدنا یوسف علیہ السلام اور ان کی والدہ کو ، چہرے اور سفید رنگت اور دیگر چیزوں کے حوالے سے ، لوگوں کے حسن کا دو تہائی حصہ دیا گیا تھا ، سیدنا یوسف علیہ السلام کے پاس جب کوئی خاتون آتی تھی ، تو وہ اپنے چہرے پر کپڑا ڈال لیتے تھے ، اس اندیشے کے تحت کہ کہیں وہ خاتون آزمائش کا شکار نہ ہو جائے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
حدیث نمبر: 13774
وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ أَيْضًا فَقَالَ : " أُعْطِيَ يُوسُفُ وَأُمُّهُ ثُلُثَ الْحُسْنِ . وَالظَّاهِرُ أَنَّهُ وَهِمَ ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ . ¤
محمد محی الدین
یہی روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اور اس میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ” سیدنا یوسف علیہ السلام اور ان کی والدہ کو ایک تہائی حسن عطا کیا گیا تھا ۔ “ بظاہر یہ لگتا ہے ، یہ وہم ہے ، باقی اللہ بہتر جانتا ہے ۔
حدیث نمبر: 13775
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : أُعْطِيَ يُوسُفُ شَطْرَ الْحُسْنِ . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : سیدنا یوسف علیہ السلام کو نصف حسن عطا کیا گیا تھا ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔