حدیث کتب › مجمع الزوائد ومنبع الفوائد › ( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين
مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
( كتاب فيه ذكر الأنبياء ) صلوات الله تعالى وسلامه على نبينا محمد وعليهم أجمعين— انبیاء علیہم السلام کے تذکرے سے متعلق روایات
بَابُ ذِكْرِ يُوسُفَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . باب: حضرت یوسف علیہ السلام کا تذکرہ
حدیث نمبر: 13773
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : أُعْطِيَ يُوسُفُ وَأُمُّهُ ثُلُثَيْ حُسْنِ النَّاسِ ، فِي الْوَجْهِ وَالْبَيَاضِ وَغَيْرِ ذَلِكَ ، فَكَانَتِ الْمَرْأَةُ إِذَا أَتَتْهُ ، غَطَّى وَجْهَهُ مَخَافَةَ أَنْ تُفْتَتَنَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَوْقُوفًا ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ” سیدنا یوسف علیہ السلام اور ان کی والدہ کو ، چہرے اور سفید رنگت اور دیگر چیزوں کے حوالے سے ، لوگوں کے حسن کا دو تہائی حصہ دیا گیا تھا ، سیدنا یوسف علیہ السلام کے پاس جب کوئی خاتون آتی تھی ، تو وہ اپنے چہرے پر کپڑا ڈال لیتے تھے ، اس اندیشے کے تحت کہ کہیں وہ خاتون آزمائش کا شکار نہ ہو جائے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے موقوف روایت کے طور پر نقل کی ہے ، اور اس کے رجال ” صحیح “ کے رجال ہیں ۔