عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " ذُو الْوَجْهَيْنِ فِي الدُّنْيَا يَأْتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلَهُ وَجْهَانِ مِنْ نَارٍ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ وَهُوَ كَاذِبٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” دنیا میں دوغلا شخص جب قیامت کے دن آئے گا ، تو اس کے آگ سے بنے ہوئے دو چہرے ہوں گے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید عمری ہے ، اور وہ کاذب ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی خالد بن یزید عمری ہے ، اور وہ کاذب ہے ۔
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ كَانَ ذَا لِسَانَيْنِ ، جَعَلَ اللَّهُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لِسَانَيْنِ مِنْ نَارٍ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ . وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ وَأَبُو يَعْلَى ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْمَكِّيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص دو زبانوں والا ہو گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی آگ کی دو زبانیں بنا دے گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی مقدام بن داؤد ہے اور وہ ضعیف ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن مسلم مکی ہے ، اور وہ ضعیف ہے ۔

وَعَنْ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ سَمَّعَ ، سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ ، وَمَنْ يُرَائِي ، يُرَائِي اللَّهُ بِهِ ، وَمَنْ كَانَ ذَا لِسَانَيْنِ فِي الدُّنْيَا ، جَعَلَ اللَّهُ لَهُ لِسَانَيْنِ مِنْ نَارِ جَهَنَّمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . قُلْتُ : فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ : " مَنْ سَمَّعَ سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ ، وَمَنْ يُرَائِي يُرَائِي اللَّهُ بِهِ " . فَقَطْ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَكِيمِ بْنِ مَنْصُورٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا جندب بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص شہرت حاصل کرنا چاہے گا اللہ تعالیٰ اس کی شہرت کو ظاہر کر دے گا اور جو شخص دکھاوا کرنا چاہے گا ، اللہ تعالیٰ اس کے دکھاوے کو ظاہر کر دے گا ، اور جو شخص دنیا میں دو زبانوں والا ہو گا ، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے لئے جہنم کی آگ کی بنی ہوئی دو زبانیں بنا دے گا ۔ “
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں ” صحیح “ کے میں اس میں سے صرف یہ الفاظ منقول ہیں : ” جو شخص شہرت حاصل کرنا چاہے گا اللہ تعالیٰ اس کی شہرت حاصل کرنے کو ظاہر کر دے گا ، اور جو شخص دکھاوا کرنا چاہے گا اللہ تعالیٰ اس کے دکھاوے کو ظاہر کر دے گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالحکیم بن منصور ہے اور وہ متروک ہے ۔

وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ : " إِنَّ ذَا اللِّسَانَيْنِ فِي الدُّنْيَا لَهُ لِسَانَانِ مِنْ نَارٍ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ الْمَسْعُودِيُّ وَقَدِ اخْتَلَطَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ” دنیا میں دو زبانوں والے شخص کی قیامت کے دن آگ سے بنی ہوئی دو زبانیں ہوں گی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے ، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی مسعودی ہے ، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔