مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الأدب— آداب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي ذِي الْوَجْهَيْنِ وَاللِّسَانَيْنِ باب: دوغلے اور دو زبانوں والے شخص کا بیان
وَعَنْ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ سَمَّعَ ، سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ ، وَمَنْ يُرَائِي ، يُرَائِي اللَّهُ بِهِ ، وَمَنْ كَانَ ذَا لِسَانَيْنِ فِي الدُّنْيَا ، جَعَلَ اللَّهُ لَهُ لِسَانَيْنِ مِنْ نَارِ جَهَنَّمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ " . قُلْتُ : فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ : " مَنْ سَمَّعَ سَمَّعَ اللَّهُ بِهِ ، وَمَنْ يُرَائِي يُرَائِي اللَّهُ بِهِ " . فَقَطْ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَبْدُ الْحَكِيمِ بْنِ مَنْصُورٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤سیدنا جندب بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص شہرت حاصل کرنا چاہے گا اللہ تعالیٰ اس کی شہرت کو ظاہر کر دے گا اور جو شخص دکھاوا کرنا چاہے گا ، اللہ تعالیٰ اس کے دکھاوے کو ظاہر کر دے گا ، اور جو شخص دنیا میں دو زبانوں والا ہو گا ، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے لئے جہنم کی آگ کی بنی ہوئی دو زبانیں بنا دے گا ۔ “
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں ” صحیح “ کے میں اس میں سے صرف یہ الفاظ منقول ہیں : ” جو شخص شہرت حاصل کرنا چاہے گا اللہ تعالیٰ اس کی شہرت حاصل کرنے کو ظاہر کر دے گا ، اور جو شخص دکھاوا کرنا چاہے گا اللہ تعالیٰ اس کے دکھاوے کو ظاہر کر دے گا ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالحکیم بن منصور ہے اور وہ متروک ہے ۔