حدیث نمبر: 12556
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : ذُكِرَ الدَّجَّالُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " تَلِدُهُ أُمُّهُ وَهِيَ مَنْبُوذَةٌ فِي قَبْرِهَا ، فَإِذَا وَلَدَتْهُ حَمَلَتِ النِّسَاءُ بِالْخَطَّائِينَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْجُمَحِيُّ ، قَالَ الْبُخَارِيُّ : مَجْهُولٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دجال کا ذکر کیا گیا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” اس کی ماں اسے اس وقت جنم دے گی جب وہ قبر میں پڑی ہوئی ہو گی ، جب وہ عورت اسے جنم دیدے گی تو پھر عورتیں گنہگار لوگوں سے حاملہ ہوں گی ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبدالرحمن جمحی ہے ، امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں : وہ مجہول ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان بن عبدالرحمن جمحی ہے ، امام بخاری رحمہ اللہ کہتے ہیں : وہ مجہول ہے ۔
حدیث نمبر: 12557
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَقَدْ أَكَلَ الطَّعَامَ ، وَمَشَى فِي الْأَسْوَاقِ . يَعْنِي الدَّجَّالَ . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِي إِسْنَادِ أَحْمَدَ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ النَّحْوِيُّ الْأَهْوَازِيُّ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” وہ کھانا کھائے گا اور بازاروں میں چلے پھرے گا ۔ “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد دجال تھا ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، امام أحمد کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے ۔ اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔ امام طبرانی کی سند میں ایک راوی محمد بن منصور نحوی اہوازی ہے ، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔

حدیث نمبر: 12558
وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لَقَدْ أَكَلَ الطَّعَامَ ، وَمَشَى فِي الْأَسْوَاقِ . يَعْنِي الدَّجَّالَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، غَيْرَ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ ، وَهُوَ لَيِّنٌ ، وَثَّقَهُ الْعِجْلِيُّ وَغَيْرُهُ ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” وہ کھانا کھائے گا اور وہ بازاروں میں چلے پھرے گا ۔ “ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد دجال تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف علی بن زید بن جدعان کا معاملہ مختلف ہے ، اور وہ کمزور ہے ، عجلی اور دیگر حضرات نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ، ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے ۔