حدیث نمبر: 12269
عَنْ أَبِي بَكْرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِذَا شَهَرَ الْمُسْلِمُ عَلَى أَخِيهِ سِلَاحًا فَلَا تَزَالُ مَلَائِكَةُ اللَّهِ تَلْعَنُهُ حَتَّى يَشِيمَهُ عَنْهُ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَوَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَهُوَ لَيِّنٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جب کوئی مسلمان اپنے بھائی پر ہتھیار اٹھا لے تو اللہ تعالیٰ کے فرشتے مسلسل اس پر لعنت کرتے رہتے ہیں ، جب تک وہ اس ( بھائی ) سے ہٹا کر اسے میان میں نہیں ڈال دیتا ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سوید بن ابراہیم ہے ، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے ابوزرعہ نے اسے ثقہ کہا: ہے اور وہ کمزور ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سوید بن ابراہیم ہے ، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے ابوزرعہ نے اسے ثقہ کہا: ہے اور وہ کمزور ہے ۔
حدیث نمبر: 12270
وَعَنْ سَمُرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَنْهَى أَنْ يَسُلَّ الْمُسْلِمُ عَلَى الْمُسْلِمِ السِّلَاحَ . رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ ، وَفِي إِسْنَادِ الطَّبَرَانِيِّ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَفِي إِسْنَادِ الْبَزَّارِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس بات سے منع کیا کرتے تھے کہ کوئی مسلمان کسی مسلمان پر ہتھیار اٹھائے ۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، امام طبرانی کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں اور امام بزار کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ متروک ہے ۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے ، امام طبرانی کی سند میں ایسا راوی ہے ، جس سے میں واقف نہیں ہوں اور امام بزار کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے اور وہ متروک ہے ۔
حدیث نمبر: 12271
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ شَهَرَ عَلَيْنَا السِّلَاحَ فَلَيْسَ مِنَّا " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ ضَعِيفٌ عِنْدَ الْجُمْهُورِ وَحَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” جو شخص ہم پر ہتھیار اٹھا لیتا ہے ، وہ ہم میں سے نہیں ہے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے اور وہ جمہور کے نزدیک ضعیف ہے ، امام ترندی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے اور وہ جمہور کے نزدیک ضعیف ہے ، امام ترندی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے ۔
حدیث نمبر: 12272
وَعَنِ ابْنِ الزُّبَيْرِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " لَيْسَ مِنَّا مَنْ حَمَلَ عَلَيْنَا السِّلَاحَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ الزَّنْجِيُّ وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے ، جو ہم پر ہتھیار اٹھا لے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے ، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مسلم بن خالد زنگی ہے ، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے ۔
حدیث نمبر: 12273
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " مَنْ حَمَلَ عَلَيْنَا السِّلَاحَ فَلَيْسَ مِنَّا " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ وَوَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جو شخص ہم پر ہتھیار اٹھا لے ، وہ ہم میں سے نہیں ہے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن عتبہ ہے اور وہ ضعیف ہے ، ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ایوب بن عتبہ ہے اور وہ ضعیف ہے ، ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ثقہ قرار دیا ہے ۔
حدیث نمبر: 12274
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا يُشْهِرَنَّ أَحَدٌ عَلَى أَخِيهِ بِالسَّيْفِ لَعَلَّ الشَّيْطَانَ يَنْزَغُ فِي يَدِهِ فَيَقَعُ فِي حُفْرَةٍ مِنْ حُفَرِ النَّارِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” کوئی شخص اپنے بھائی کے سامنے تلوار ہرگز نہ لہرائے ، ہو سکتا ہے شیطان اُس کے ہاتھ سے وہ گرا دے ( اور دوسرا شخص زخمی ہو کے مر جائے ) اور وہ ( تلوار لہرانے والا ) شخص جہنم کے کسی گڑھے میں گر جائے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے ، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور وہ مدلس ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے ، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور وہ مدلس ہے ۔