مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابُ النَّهْيِ عَنْ حَمْلِ السِّلَاحِ عَلَى الْمُسْلِمِينَ . باب: مسلمانوں پر ہتھیار اٹھانے کی ممانعت
حدیث نمبر: 12269
عَنْ أَبِي بَكْرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " إِذَا شَهَرَ الْمُسْلِمُ عَلَى أَخِيهِ سِلَاحًا فَلَا تَزَالُ مَلَائِكَةُ اللَّهِ تَلْعَنُهُ حَتَّى يَشِيمَهُ عَنْهُ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ سُوَيْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، ضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَوَثَّقَهُ أَبُو زُرْعَةَ وَهُوَ لَيِّنٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” جب کوئی مسلمان اپنے بھائی پر ہتھیار اٹھا لے تو اللہ تعالیٰ کے فرشتے مسلسل اس پر لعنت کرتے رہتے ہیں ، جب تک وہ اس ( بھائی ) سے ہٹا کر اسے میان میں نہیں ڈال دیتا ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی سوید بن ابراہیم ہے ، جسے امام نسائی رحمہ اللہ نے ضعیف قرار دیا ہے ابوزرعہ نے اسے ثقہ کہا: ہے اور وہ کمزور ہے ۔