حدیث نمبر: 12275
عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ أَبِي عَلْقَمَةَ عَنْ أَخِيهِ فِي قِصَّةٍ قَالَ : ذَكَرَهَا . فَقَالَ : سَمِعْتُ عَائِشَةَ سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " مَنْ أَشَارَ إِلَى أَحَدٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ بِحَدِيدَةٍ يُرِيدُ قَتْلَهُ فَقَدْ وَجَبَ دَمُهُ " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَأَخُو عَلْقَمَةَ لَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

علقمہ بن ابوعلقمہ اپنے بھائی کے حوالے سے ایک واقعہ نقل کرتے ہیں : جس میں انہوں نے یہ بات ذکر کی ہے ، وہ بیان کرتے ہیں ، میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا : وہ کہتی ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” جو شخص کسی دھار دار چیز کے ذریعے کسی مسلمان کی طرف اشارہ کرے اور وہ اُس کو قتل کرنا چاہتا ہو ، تو اس ( اشارہ کرنے والے ) کا خون واجب ہو جاتا ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے ، علقمہ کے بھائی سے میں واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 12275
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه احمد فى المسند (266/6)»