کتب حدیثمجمع الزوائد ومنبع الفوائدابوابباب: نیکی کا حکم دینے اور برائی سے منع کرنے کے مراتب کا بیان
حدیث نمبر: 12157
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " سَيَكُونُ بَعْدِي خُلَفَاءُ يَعْمَلُونَ بِمَا يَعْلَمُونَ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ ، وَسَيَكُونُ بَعْدِي خُلَفَاءُ يَعْمَلُونَ بِمَا لَا يَعْلَمُونَ وَيَفْعَلُونَ مَا لَا يُؤْمَرُونَ ، فَمَنْ أَنْكَرَ عَلَيْهِمْ بَرِئَ ، وَمَنْ أَمْسَكَ يَدَهُ سَلِمَ ، وَلَكِنْ مَنْ رَضِيَ وَتَابَعَ " . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ أَبِي بَكْرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجَوَيْهِ وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” عنقریب میرے بعد ایسے خلفاء ہوں گے ، جو اپنے علم کے مطابق عمل کریں گے اور وہ کام کریں گے ، جن کا انہیں حکم دیا گیا ہو گا ، اور میرے بعد ایسے خلفاء بھی ہوں گے ، جو ایسا عمل کریں گے جس کے بارے میں وہ علم نہیں رکھتے ہوں گے اور وہ کام کریں گے ، جن کا انہیں حکم نہیں دیا گیا ہو گا ، جو شخص ان پر انکار کرے گا وہ لاتعلق ہو جائے گا ، جو شخص اپنے ہاتھ کو روک کے رکھے گا ، وہ سلامت رہے گا ، لیکن جو شخص راضی ہو گا اور پیروی کرے گا ( اُس کا معاملہ مختلف ہے ) ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف ابوبکر محمد بن عبدالملک بن زنجویہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہیں ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 12157
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (5902)»
حدیث نمبر: 12158
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّهُ سَيَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ يَعْمَلُونَ بِمَا يَعْلَمُونَ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ ، وَسَيَكُونُ مِنْ بَعْدِهِمْ أُمَرَاءُ يَعْمَلُونَ مَا لَا يَعْلَمُونَ وَيَفْعَلُونَ مَا لَا يُؤْمَرُونَ ، مَنْ أَنْكَرَ فَقَدْ سَلِمَ ، وَلَكِنْ مَنْ رَضِيَ وَتَابَعَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤
محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم پر ایسے حکمران آئیں گے ، جو وہ عمل کریں گے جس کے بارے میں وہ علم نہیں رکھتے ہوں گے اور وہ کام کریں گے ، جن کا انہیں حکم نہیں دیا گیا ہو گا ، پھر ان کے بعد ایسے حکمران آئیں گے جو وہ عمل کریں گے ، جن کا ان کو علم نہیں ہو گا اور وہ کام کریں گے ، جن کا انہیں حکم نہیں دیا گیا ہو گا ، جو شخص انکار کرے گا وہ سلامت رہے گا ، لیکن جو شخص راضی رہے گا اور ( ان کی ) پیروی کرے گا ( اس کا معاملہ مختلف ہے ) ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے اور وہ متروک ہے ۔
حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب الفتن - أعاذنا الله منها / حدیث: 12158
درجۂ حدیث محدثین: ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (400)»