مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الفتن - أعاذنا الله منها— فتنوں کے بارے میں روایات ( اللہ تعالیٰ ہمیں ان سے محفوظ رکھے )
بَابُ الْأَمْرِ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّهْيِ عَنِ الْمُنْكَرِ . باب: نیکی کا حکم دینے اور برائی سے منع کرنے کے مراتب کا بیان
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّهُ سَيَكُونُ عَلَيْكُمْ أُمَرَاءُ يَعْمَلُونَ بِمَا يَعْلَمُونَ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ ، وَسَيَكُونُ مِنْ بَعْدِهِمْ أُمَرَاءُ يَعْمَلُونَ مَا لَا يَعْلَمُونَ وَيَفْعَلُونَ مَا لَا يُؤْمَرُونَ ، مَنْ أَنْكَرَ فَقَدْ سَلِمَ ، وَلَكِنْ مَنْ رَضِيَ وَتَابَعَ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ مَسْلَمَةُ بْنُ عَلِيٍّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ . ¤سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” تم پر ایسے حکمران آئیں گے ، جو وہ عمل کریں گے جس کے بارے میں وہ علم نہیں رکھتے ہوں گے اور وہ کام کریں گے ، جن کا انہیں حکم نہیں دیا گیا ہو گا ، پھر ان کے بعد ایسے حکمران آئیں گے جو وہ عمل کریں گے ، جن کا ان کو علم نہیں ہو گا اور وہ کام کریں گے ، جن کا انہیں حکم نہیں دیا گیا ہو گا ، جو شخص انکار کرے گا وہ سلامت رہے گا ، لیکن جو شخص راضی رہے گا اور ( ان کی ) پیروی کرے گا ( اس کا معاملہ مختلف ہے ) ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی مسلمہ بن علی ہے اور وہ متروک ہے ۔